LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت آبنائے ہرمز پر امریکا ایران ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی: قطر محمد علی درانی کا بہاولپور اور ہزارہ کو فوری ماڈل صوبے بنانے کا مطالبہ انمول پنکی کیخلاف قتل بالسبب کے مقدمہ میں فرد جرم عائد، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں: شامی صدر احمد الشرع

Web Desk

30 June 2026

شامی صدر احمد الشرع نے جنوبی شام میں ہونے والے اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شام کسی بھی قسم کی غیر ملکی سازشوں کی تجربہ گاہ نہیں ہے۔

اپنے ایک اہم بیان میں صدر احمد الشرع نے کہا کہ شام اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کسی بھی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں کے قریبی علاقوں میں ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کے باعث مقامی شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں، جس نے علاقے کی انسانی اور سیکیورٹی صورتحال کو مزید سنگین اور پیچیدہ بنا دیا ہے۔

شامی صدر نے مزید کہا کہ یہ اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جس کا عالمی برادری کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شامی حکومت ملک کے استحکام، یکجہتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔