18 ترمیم پر وفاقی وزیروں کے بیانات تشویش کا باعث
Web Desk
21 January 2026
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے 18 ترمیم کے حوالے سے وفاقی وزیروں کے بیانات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل گل پلازہ کی بات ہورہی تھی لیکن وزیر دفاع خواجہ آصف نے موضوع کو کہیں اور لے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم خواجہ آصف کے بیان کو حکومتی پالیسی سمجھیں گے۔ سید نوید قمر نے واضح کیا کہ آج پھر ایک وفاقی وزیر نے 18 ترمیم پر سوالات اٹھائے، اور یہ کہنا کہ نصاب ساری زندگی جھوٹ کا پلندہ بنا کر پڑھایا گیا، قابل تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تب مضبوط ہوگا جب صوبوں کی اکائیاں مضبوط ہوں گی اور ہیلتھ، ایجوکیشن اور لاء اینڈ آرڈر کے پیسے صوبوں سے کاٹ کر وفاق کو دینے کا طریقہ درست نہیں ہے۔
سید نوید قمر نے حکومت پر زور دیا کہ عوام کے دل و دماغ جیتنے کے لیے صوبوں کی نظر سے مسائل کو دیکھیں اور تاریخ سے آنکھیں بند نہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026