سرجانی ٹاؤن میں ماں اور بچوں کے لرزہ خیز قتل کا ڈراپ سین
Web Desk
17 September 2026
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پیش آنے والے دلخراش اور لرزہ خیز قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے جدید اور پیشہ ورانہ تحقیقات کے بعد اندھے قتل کی اس واردات میں ملوث مرکزی ملزم ہمایوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم مقتولہ مہوش کے شوہر دانش کا بہنوئی ہے اور ماضی میں انہی کے گھر کے اوپری پورشن میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھا، تاہم مقتولہ پر غلط نیت اور بری نظر رکھنے کی وجہ سے شوہر نے اسے گھر سے نکال دیا تھا۔
ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق واردات کے روز مقتولہ کا شوہر ‘لکی ون’ مال میں اپنی ملازمت پر موجود تھا جس کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گھر پہنچا۔ مقتولہ نے معمول کے مطابق اسے چائے پلائی اور ملزم بازار سے کچھ ضروری سامان بھی لا کر دیا۔ تاہم بعد ازاں ملزم نے مقتولہ کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے شدید مزاحمت کی۔ ملزم نے پاس پڑی لوہے کی راڈ سے مقتولہ کے سر پر وار کر کے اسے قتل کر دیا، جبکہ پاس روتی ہوئی ۱۸ ماہ کی معصوم بچی کا سر دیوار سے دے مارا۔ اس دوران مدرسے سے لوٹنے والے دیگر معصوم بچوں نے جب ماں کی لاش دیکھ کر رونا شروع کیا تو ملزم نے انتہائی بے دردی سے انہیں بھی اسی لوہے کی راڈ سے قتل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ۶ بجے تک گھر میں ہی موجود رہا، جہاں اس نے واش روم میں خود کو صاف کیا، آلہِ قتل دھویا اور جائے وقوعہ سے ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد نیو کراچی کا رہائشی ملزم جائے وقوعہ پر ان جانا بن کر پہنچا اور پولیس کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا رہا۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ مکمل منصوبہ بند کارروائی تھی کیونکہ ملزم نے اس روز کام سے چھٹی کی، اپنا موبائل فون بند کیا اور اپنی موٹر سائیکل گھر چھوڑ کر چنگچی رکشے میں آیا۔ ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا ہے جبکہ نالے میں پھینکا گیا آلہِ قتل برآمد کرنے کے لیے پولیس ٹیمیں کارروائی کر رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم
17 September 2026
پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج
17 September 2026
بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع
17 September 2026
ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ
17 September 2026
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار
17 September 2026
حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ
17 September 2026
ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
17 September 2026
مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف
17 September 2026