سوڈان: گھر پر ڈرون حملہ میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
Web Desk
7 January 2026
سوڈان کے شہر العبید میں ایک گھر پر ہونے والے ڈرون حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ڈرون حملہ نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کی جانب سے فوج کے زیر کنٹرول علاقے میں کیا گیا۔ تاہم تاحال کسی گروپ نے حملے کی باضابطہ ذمہ داری قبول نہیں کی۔
واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے شدید کشیدگی جاری ہے، جس کے دوران اب تک ہزاروں شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ملک میں انسانی بحران بھی سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں
28 July 2026
سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا
28 July 2026
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
28 July 2026
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
28 July 2026
نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش
28 July 2026
گزشتہ پانچ برس روس کیلئے انتہائی مشکل اور تاریخ ساز رہے، صدر پوتن
28 July 2026
صدر پوتن نے روسی فوج میں 25 ہزار اہلکاروں کے اضافے کی منظوری دے دی
28 July 2026
اسرائیلی فوج کا انروا کے دفتر پر دھاوا، عملے کو حراست میں لے لیا
28 July 2026