ٹرمپ اور نیتن یاہو کے اقتدار تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، باقر ذوالقدر
Web Desk
19 September 2026
ایرانی رہبرِ انقلاب کے سینئر سیاسی مشیر محمد باقر ذوالقدر نے انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اقتدار میں ہیں، عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستے ‘آبنائے ہرمز’ (Strait of Hormuz) کو نہیں کھولا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، باقر ذوالقدر نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بندش دراصل دشمن کی جارحیت کے خلاف ایرانی قوم کے سخت انتقام کا پہلا مرحلہ ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں زور دیا کہ اس وقت ایرانی قوم اپنے وجود، قومی شناخت، آزادی اور اعلیٰ سٹریٹجک اہداف کے دفاع کی جنگ لڑ رہی ہے۔ محمد باقر ذوالقدر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم اور اس کی قیادت نے یہ پختہ ارادہ کر لیا ہے کہ وہ جارح دشمن کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے ان کے دانت کھٹے کرے گی اور عالمی سامراجی قوتوں کو ہر محاذ پر ناکامی و شکست سے دوچار کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
19 September 2026
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
19 September 2026
ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار
19 September 2026
حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان
19 September 2026
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق
19 September 2026
دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے
19 September 2026
امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ
19 September 2026
جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار
19 September 2026