LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کا جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر مشاورت بارشیں اور سیلابی صورتحال: وزارت ریلوے ہائی الرٹ، افسران کی چھٹیاں منسوخ دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو 7، 7 سال قید کی سزا آزاد کشمیر انتخابات: ملتان میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل، کانٹے دار مقابلے کا امکان شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل

پولیس افسران کی مالی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: محسن نقوی

Web Desk

15 January 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس افسران کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ہر پولیس افسر کو بہتر تنخواہ ملے۔

اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے دورے کے دوران وزیر داخلہ نے تزئین و آرائش کے جاری کام کا معائنہ کیا اور کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کانفرنس ہال، ڈائننگ ہال اور دیگر رومز کا بھی جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے زیرِ تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (اے ایس پیز) سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاسنگ آؤٹ کے موقع پر زیرِ تربیت افسران کو پلاٹس دیے جائیں گے، جبکہ موجودہ پولیس بیچ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اے ایس پیز کو ایک ماہ کی تربیت کے لیے بیجنگ بھیجا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پولیس ٹریننگ میں جدید تقاضوں کے مطابق نئے تربیتی ماڈیولز متعارف کرائے جائیں گے اور افسران کی پیشہ ورانہ اور عملی صلاحیتوں میں اضافہ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تعاون سے افسران کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پروموشن سے متعلق مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔