LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سٹیٹ بینک کی ششماہی زری پالیسی رپورٹ جاری، معاشی نمو 4.5 فیصد تک رہنے کی پیشگوئی روس کے شہر نزنی کامسک میں ڈرون حملے، بچے سمیت 13 افراد ہلاک، 39 زخمی اسرائیل مکہ دفاعی معاہدے پر پریشان، خطرناک پیش رفت قرار دے دیا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول امریکا ایران مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا مری کے مال روڈ پر 16 اگست تک دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری کولمبیا میں 7.4 شدت کا زلزلہ، بڑے پیمانے پر تباہی، درجنوں ہلاکتیں اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال نئی دہلی کے بعد رانچی میں بھی طلبا پر بھارتی پولیس کا بدترین لاٹھی چارج امریکا کا ایرانی جزیرے خارگ سے تیل کی ترسیل مکمل رکنے کا دعویٰ بانی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے: سہیل آفریدی آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کیخلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے: پلوشہ خان کا دو ٹوک اعلان اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال جعلی ویڈیو کیس: عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال: حکومت اور ٹرانسپورٹ اتحاد کے درمیان مذاکرات شروع

قومی اتحاد، یکجہتی، اداروں کا احترام ملکی استحکام کیلئے ناگزیر ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

Web Desk

14 July 2026

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست ہمیشہ سے عوامی خدمت، تعمیر و ترقی اور قومی استحکام پر مبنی رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، باہمی یکجہتی اور ریاستی اداروں کا احترام ملکی ترقی اور استحکام کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور بقا پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے سب کو مل کر اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے ملکی دفاع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے وطنِ عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے لازوال اور بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور قومی سلامتی کے تحفظ میں پاک فوج کا کردار ہمیشہ ناقابلِ فراموش رہے گا۔ ملک احمد خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی متوازن اور جاندار خارجہ پالیسی کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف انتہائی مؤثر انداز میں اجاگر ہوا ہے، جبکہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبے بھر میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبے انتہائی تیزی سے جاری ہیں جن کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔