شہدا کی توہین ناقابلِ قبول، مولانا فضل الرحمان قوم سے معافی مانگیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
Web Desk
15 July 2026
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے واضح کیا ہے کہ شہدائے وطن کی تضحیک کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے حالیہ متنازع بیان پر پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن قومی اداروں اور شہدا کے احترام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی تجویز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، عدالتوں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کو سیاسی جدوجہد کرنے والوں کے برابر نہیں رکھا جا سکتا؛ بلوچستان میں دہشت گردی اور کلبھوشن یادیو کے اعترافات کے بعد ریاست کی ذمہ داری دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کارروائی کرنا ہے، نہ کہ ان سے مذاکرات کرنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی تنازعات کا حل سڑکوں پر احتجاج کے بجائے الیکشن ٹریبونلز جیسے آئینی اور قانونی فورمز کے ذریعے نکالا جانا چاہیے اور ملکی بقا کے لیے ریاستی اداروں، افواجِ پاکستان اور شہدا کا وقار ہر صورت مقدم رہنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے
15 July 2026
کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک
15 July 2026
آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی
15 July 2026
حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی
15 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
15 July 2026
عمان کے ساحل کے قریب حملے کا شکار جہاز سے لاپتا بھارتی انجینئر کی لاش مل گئی
15 July 2026
بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا
15 July 2026
آزاد کشمیر بحران؛ بلاول بھٹو کا جے کے جے اے اے سی کو خط، دھرنے معطل کرنے کی اپیل
15 July 2026