اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال
Web Desk
3 February 2026
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانیہ کی ہائی کمشنر محترمہ جین میریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تاریخی دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے تمام اراکین کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے تعاون سے پاکستان میں پارلیمانی کمیٹیوں کے نظام کو فعال بنانے کو سراہا اور بتایا کہ قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیاں مکمل طور پر فعال ہیں۔
سردار ایاز صادق نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلسل کوششوں، دونوں ممالک میں پارلیمانی و عوامی روابط کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے برطانیہ کی معاونت کو خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر اسپیکر نے پارلیمان میں خواتین کے حقوق، بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹیوں اور کاکس کے فعال کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسپیکر کے بلا تفریق اراکین کے ساتھ تعاون کرنے کے طرز عمل کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری
19 June 2026
کابینہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، پی این ایس سی بورڈ کو مضبوط بنانے پر اتفاق
19 June 2026
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار
19 June 2026
امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک
19 June 2026
آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری
19 June 2026
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی
19 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور
19 June 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار
19 June 2026