اسپین نے بھی ٹرمپ کے غزہ بورڈ میں شمولیت سے انکارکردیا
Web Desk
24 January 2026
بیشتر یورپی ممالک کی طرح اب اسپین نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار کردیا۔
اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ امریکی صدر کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اسے قبول نہیں کرسکتے۔ یہ امن بورڈ غزہ کے مستقبل کا فیصلہ غلط فہمی اور اقوام متحدہ کے دائرہ کار سے باہر کر رہا ہے۔
ہسپانوی وزیراعظم نے شکوہ کیا کہ بورڈ آف پیس میں فلسطینی اتھارٹی کو بھی شامل نہیں کیا گیا حالانکہ سب سے زیادہ حق فلسطینیوں کا بنتا ہے۔غزہ اور مغربی کنارے کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام نے خود کرنا ہے نہ کہ کسی بیرونی بورڈ کے ذریعے فیصلے کیے جائیں۔
اسپین سے پہلے فرانس، ناروے، برطانیہ اور کینیڈا نے بھی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت سے یا تو انکار کیا یا پھر محتاط رویہ اختیار کیا ۔یورپی یونین نے بھی ٹرمپ کے بورڈ آف پیس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق
29 July 2026
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر
29 July 2026
عراقی مسلح گروپ کا سعودی اور امریکی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
29 July 2026
کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق
29 July 2026
ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن
29 July 2026
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر
29 July 2026
امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان
29 July 2026
حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان
29 July 2026