LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار

ٹی 20 ورلڈکپ: دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو ہرا دیا

Web Desk

11 February 2026

احمد آباد: ٹی 20 ورلڈکپ کے 13 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو دوسرے سپر اوور میں شکست دے دی۔ نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، جہاں رائن ریکلٹن نے 61 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 59 رنز بنائے، دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 3، کپتان راشد خان نے 2 اور فضل الحق فاروقی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی اننگز کا آغاز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے کیا۔ ایک موقع پر میچ افغانستان کی جانب جھکتا نظر آیا، مگر 13 گیندوں پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کی وجہ سے افغان ٹیم 20 ویں اوور میں 187 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس سے میچ ٹائی ہو گیا اور سپر اوور میں پہنچ گیا۔

پہلے سپر اوور میں افغانستان نے 17 رنز بنائے، جسے جنوبی افریقہ نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹائی کر دیا۔ دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 23 رنز بنائے، جبکہ افغانستان صرف 19 رنز بنا سکی اور میچ پروٹیز کے نام رہا۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 42 گیندوں پر 87 رنز بنائے، جس میں 7 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، عظمت اللہ عمر زئی 22 اور راشد خان 20 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا کہ جیتنے کے لیے ٹیم کو مشترکہ محنت کرنی ہوگی اور پاور پلے میں بیٹنگ اور مڈل اوورز میں باؤلنگ کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ ان کے مطابق ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی، ضیاءالرحمان کی جگہ نور احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان مارکرام نے کہا کہ ٹیم کوشش کرے گی کہ اچھے رنز بنائے، اور ایک تبدیلی کے تحت کوربن بوش کی جگہ جارج لنڈے کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔