بیجنگ کی سب سے بلند عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
Web Desk
26 June 2026
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں شہر کی سب سے بلند ترین عمارت (ٹاور) سے ایک چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ چھوٹے طیارے کے عمارت سے ٹکرانے کے بعد طیارے کا ملبہ اور شیشے کے ٹکڑے زمین پر آ گرے۔ خوش قسمتی سے اب تک واقعے میں کسی بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کا شکار ہونے والے اس چھوٹے طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بیجنگ پولیس اور امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا، جبکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر عمارت کے اندر موجود لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، جس عمارت سے طیارہ ٹکرایا وہ بیجنگ شہر کا سب سے بلند ٹاور ہے جو 108 منزلوں پر مشتمل ہے اور بیجنگ کے مرکزی کاروباری مرکز (CBD) کی ایک معروف ترین پہچان ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارے کے ٹکرانے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے
متعلقہ عنوانات
مودی سرکار نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر ایئر انڈیا کے پائلٹ کو برطرف کردیا
26 June 2026
ٹرمپ کا ایران پر آبنائے ہرمز میں ڈرون حملوں اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
26 June 2026
یورپ شدید گرمی کی تاریخی لہر کی لپیٹ میں، درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
26 June 2026
یو اے ای اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکرات کے تسلسل پر زور
26 June 2026
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید
26 June 2026
ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسماعیل بقائی
26 June 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی
26 June 2026
پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی
26 June 2026