LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ

طلبا اپنی پسند کی جیکٹ ، جرسی پہن سکتے ہیں، محکمہ تعلیم سندھ کی نجی اسکولوں کو ہدایت

Web Desk

28 November 2025

محکمہ تعلیم سندھ نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرد موسم کے پیشِ نظر طلبہ کے لیے یونیفارم پالیسی میں نرمی کریں اور بچوں کو مناسب گرم لباس پہننے کی مکمل اجازت دیں۔

یہ ہدایت ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن پروفیسر رفیعہ ملاح کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسکول انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ طلبہ کو سوئٹر، جیکٹ، کوٹ، بلیزر، ٹوپی، موزے اور ضرورت کے مطابق کسی بھی قسم کا گرم لباس پہننے کی اجازت دے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ اس ہدایت پر ’’اصل روح‘‘ کے مطابق عمل کرے اور موسمِ سرما کے دوران گرم کپڑوں کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی عائد نہ کرے، تاکہ طلبہ سرد موسم کی شدت سے محفوظ رہ سکیں اور ان کی صحت اور آرام متاثر نہ ہو۔