سانحہ گل پلازہ پر تحقیقات، سیاست برداشت نہیں کی جائے گی: شرجیل انعام میمن
Web Desk
27 January 2026
کراچی: سندھ حکومت نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر کابینہ کمیٹی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر فیصلے کرے گی اور رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اس سانحے کے بعد مسلسل اجلاس کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فائر آڈٹ کا عمل جاری ہے جبکہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز پر مشتمل کمیٹی عمارتوں میں قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اندازہ ہے کہ ملک بھر میں تقریباً 90 فیصد عمارتوں میں بلڈنگ قوانین پر مکمل عمل نہیں ہو رہا جبکہ اسلام آباد میں بھی 50 فیصد سے زائد عمارتیں فائر سیفٹی نظام سے محروم ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ سیاسی جماعتیں، بالخصوص ایم کیو ایم، اس سانحے کو پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ سانحے پر ہر آنکھ اشکبار ہے لیکن بعض عناصر نے انسانی المیے پر سیاست شروع کر دی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جن شہدا کی شناخت ہو چکی ہے، ان کے اہلِ خانہ کو گھروں پر چیک فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اس سانحے سے بری الذمہ نہیں، اسی لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی اور لاہور سے فرانزک ٹیم بھی طلب کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو جوڈیشل کمیشن بھی قائم کیا جائے گا، تاہم رپورٹ آنے سے قبل سیاست کرنا افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کو نقصان پہنچانے والے عناصر مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کامیاب نہیں ہوگی۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ جس سیاسی رہنما کو سیکیورٹی درکار ہو، اسے پولیس سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026