LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

سندھ کے سیلاب متاثرین سے وعدے کی تکمیل کا دن، 10 لاکھ گھر تعمیر کرلیے: مراد علی شاہ

Web Desk

10 November 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام (SPHF) کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ موسمیاتی اثرات سے محفوظ گھروں کی تعمیر مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اسے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبے کے 23 اضلاع میں کل 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر ہے، جن کی جیو ٹیگنگ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے شفاف تصدیق کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے لیے عالمی بینک نے 50 کروڑ ڈالر اور سندھ حکومت نے 17 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فراہم کیے، جبکہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا تعاون بھی حاصل رہا۔ وزیراعلیٰ نے خاص طور پر اجاگر کیا کہ اس منصوبے کے ذریعے دیہی سندھ کی لاکھوں خواتین کو اپنے گھروں کے مالکانہ حقوق دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 4 ہزار 800 دیہات میں ایک ارب ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری سے صاف پانی اور سینیٹیشن کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔