LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف

Web Desk

11 November 2026

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کی جانب سے فوری، سخت اور جارحانہ جواب دیا جائے گا۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے ‘تسنیم’ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے زیرِ زمین ‘میزائل سٹی’ کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی غلطی کی صورت میں ایرانی مسلح افواج ممکنہ تنازع کے جغرافیائی دائرے کا تعین خود کریں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس نئے میزائل سٹی کی رونمائی دشمنوں کے لیے ایک کھُلا اور واضح پیغام ہے، کیونکہ جنگ کی کیفیات اور خطرات کے باوجود ایران اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو جدید تر بنانے سے ایک لمحے کے لیے بھی غافل نہیں ہوا ہے۔ باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی ایرانی عوام کے اس پختہ عزم کا اظہار ہے کہ وہ اپنے ملک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔