LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی

Web Desk

11 November 2026

پنجاب حکومت نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے بعد گجرات سے ان کے کزن اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری موسیٰ الٰہی کی پولیس سیکیورٹی اور گجرات میں سالک ہاؤس پر تعینات نفری بھی واپس لے لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور وفاقی وزرا کو پنجاب آمد پر اب صرف عارضی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ق) کے ترجمان اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے سیکیورٹی کی واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب، سیکیورٹی واپس لیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت سیکیورٹی واپس لے یا جو چاہے کر لے، نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹا جائے گا اور نئے صوبے ہر حال میں بن کر رہیں گے۔