سندھ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 15 لاکھ گندم کی بوریاں ضبط
Web Desk
13 July 2026
سندھ میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 15 لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت صوبے میں گندم کے ذخائر اور آٹے کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں جاری کریک ڈاؤن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 15 لاکھ 44 ہزار 194 گندم کی بوریاں تحویل میں لی ہیں، جن کا کل وزن ایک لاکھ 54419 میٹرک ٹن سے زائد بنتا ہے۔
حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے مطابق، سب سے زیادہ گندم کشمور میں ضبط کی گئی جہاں 5 لاکھ 12 ہزار 740 بوریاں برآمد ہوئیں۔ اسی طرح گھوٹکی میں 3 لاکھ 77 ہزار 108، لاڑکانہ میں ایک لاکھ 74 ہزار 155، سکھر میں ایک لاکھ 59 ہزار 626، قمبر شہدادکوٹ میں 88 ہزار 985 اور خیرپور میں 67 ہزار 25 بوریاں تحویل میں لی گئیں۔ اس کے علاوہ کراچی غربی سے 40 ہزار، نوشہروفیروز سے 25 ہزار 837 اور دادو سے 19 ہزار 450 گندم کی بوریاں ضبط کی گئی ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سخت ایکشن کی بدولت مارکیٹ میں گندم کی رسد (Supply) میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے تمام ضروری اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رکھے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
کراچی: سی ویو اپارٹمنٹس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 2 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026