بھارتی وزیر دفاع دن میں خواب دیکھنا چھوڑدیں،وزیراعلی سندھ
Web Desk
24 November 2025
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے تاریخ سے لاعلمی اور سفارتی طور پر غیرذمہ دارانہ قرار دیا۔
اپنی ایکس پوسٹ میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کو اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دینی چاہیے اور پاکستان کے بارے میں دن میں خواب دیکھنا ترک کر دینا چاہیے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ سندھ نے قیامِ پاکستان سے بھی پہلے، 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی، جہاں سندھ کے عوام نے خودمختاری، وقار اور اپنی سیاسی شناخت کو ترجیح دی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ اور ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی
29 September 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد
29 September 2026
سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی
29 September 2026
مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی
29 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
29 September 2026
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
29 September 2026
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
29 September 2026
ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید
29 September 2026