کراچی: وزیراعلیٰ سندھ گل پلازہ سانحے پر بریفنگ، جاں بحق افراد کے لیے فی کس 1 کروڑ امداد کا اعلان
Web Desk
19 January 2026
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ سانحے کے حوالے سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً دو دن قبل رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ میں آگ لگی۔ ابتدائی طور پر ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑکی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 26 فائر بریگیڈ، 10 باؤزر اور 4 اسنارکل موقع پر پہنچے جبکہ کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کے 100، 100 فائر فائٹرز نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ بدقسمتی سے سانحے میں اب تک 15 افراد جاں بحق اور 65 لاپتہ ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ عمارت کا تقریباً 40 فیصد حصہ گر چکا ہے جبکہ باقی مخدوش ہے اور پورا عمارت دوبارہ گرانا پڑے گا۔ 22 زخمی افراد کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ تاجروں کے لیے فوری امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لیے فی کس 1 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ تاجروں کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور کوشش ہے کہ متاثرہ تاجروں کو جلد کسی محفوظ جگہ پر منتقل کیا جائے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیوی اور کے پی ٹی نے بھی آگ بجھانے میں حکومت سندھ کی مدد کی اور فائرفائٹرز تین مختلف راستوں سے عمارت میں داخل ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026