LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

سندھ اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ کی گونج ،شہداء کے لیے فاتحہ خوانی ایم کیو ایم کا شور شرابہ اورواک آوٹ

Web Desk

19 January 2026

سندھ اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ کی گونج ،شہداء کے لیے فاتحہ خوانی ایم کیو ایم کا شور شرابہ اورواک آوٹ
ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس پون گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، جس کے بعد اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی ایوان میں بولنے لگے تو ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آپ کس موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں، صوبائی وزیر سعید غنی بولے کہ سانحہ گل پلازہ پر ہم بات کرنے سے کسی کو نہیں روکتے ، طے ہوا کہ جتنے ممبران بولنا چاہیں ان کو اجازت ملے گی، اس دوران ایم کیو ایم کے ارکان جمع ہوکر ڈائس پر آگئے ، شور شرابہ اور نعرے بازی کرنے کرنے لگے ،سعید غنی کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان کی کاروائی کا واک آوٹ کردیا۔
سعید غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں 290 افراد کو ژندہ جلایا گیا تھا اس کے بعد یہ سب سے بڑا سانحہ ہے۔ اب تک 70 افراد کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، حکومت متاثرین کی فوری مدد کرنا چاہتی ہے۔ دس گیارہ منٹ میں فائر برگیڈ کی پہلی گاڑی پہنچ گئی تھی۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ سانحہ کسی بڑے المیے سے کم نہیں ہے آج تاجروں کے ساتھ طے ہوا ہے کہ تمام مارکیٹوں میں فائر الارم لگائے جائیں گے۔ حکومت جوڈیشل انکوائری کے لیئے تیار ہے۔
جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق اور پی ٹی آئی کے حامی ریحان راجپوت نے بھی خطاب کیا۔ محمد فاروق نے کہا کہ سرکاری غفلت ہے، کمشنر کراچی کی قیادت میں کمیٹی پر اعتماد نہیں سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں تحقیقات کروائی جائے۔
ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید نے سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کے دو پہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔