LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران شرائط پوری کرے تو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈز مل سکتے ہیں: جے ڈی وینس ایران سے اچھے تعلقات کی امید، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھول دی جائیگی: ٹرمپ امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان صدر پوتن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 80ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا: ایرانی سفیر اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کر دی پنجاب کا 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا، ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا گیا امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم

شجاعت حسین کی صدر زرداری کو گلگت انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

Web Desk

9 June 2026

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم چودھری شجاعت حسین نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گلگت بلتستان کے عام انتخابات 2026 میں شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک خصوصی تہنیتی بیان میں چودھری شجاعت حسین نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے خطے میں جمہوریت، پائیدار ترقی اور سیاسی استحکام کے حق میں واضح فیصلہ دے دیا ہے۔

ق لیگ کے سربراہ نے پیپلز پارٹی کی انتخابی حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے کہا یہ انتخابی کامیابی پیپلز پارٹی کی طویل عوامی خدمت، قیادت کی سیاسی بصیرت اور پارٹی پر عوام کے پکے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے گلگت بلتستان میں بہترین اور کامیاب انتخابی مہم چلانے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے مقامی عہدیداروں اور مہم جوئی کرنے والی ٹیموں کو بھی الگ سے مبارکباد دی۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں اور امیدواروں نے دن رات محنت کر کے پارٹی کے ترقیاتی پیغام کو خطے کے گھر گھر تک پہنچایا۔ اب وقت آگیا ہے کہ قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے اس مخلصانہ سفر کو دونوں جماعتیں ملک کر مزید آگے بڑھائیں۔

دوسری جانب، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے انتخابی عمل اور مہم کے دوران ق لیگ کی جانب سے ملنے والی سیاسی حمایت اور بھرپور تعاون پر چودھری شجاعت حسین اور مسلم لیگ (ق) کے تمام رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور وہاں کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلانے کے لیے وفاق اور مقامی سطح پر اپنا مشترکہ اور مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔