ایران امریکا جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت شروع
Web Desk
8 April 2026
میری ٹائم مانیٹر میرین ٹریفک کے مطابق ایران امریکا جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے یونان اور لائبیریا کےجہازگزرے۔۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیز فائر کے اعلان کے بعد ابھی تک آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت کم ہے۔شپنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے اعداد و شمار میں بہت کم نقل و حرکت دکھائی دی ہے۔
امریکی شپنگ ٹریکنگ ایڈوائزر نے کہا ہے کہ سیز فائر پہلا قدم ہے، جس کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز میں کمرشل شپنگ فوری نارمل ہو جائے گی، جہازوں کے مالکان حفاظتی چینلز، فلیگ اسٹیٹس، وار رسک انشورنس کمپنیوں کی جانب سے رہنمائی کے منتظر ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد سے اب تک آبنائے ہرمز کے قریب 19جہازوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت تقریباً 800 جہاز اس راستے سے گزرنے کے منتظر ہیں۔ آمدورفت کی بحالی سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل میں بہتری کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس
9 July 2026
سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے
9 July 2026
جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار
9 July 2026
برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو
9 July 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
9 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026