مذہب کے نام پر تشدد قبول نہیں، سازشوں کے خلاف کھڑے ہیں: علماء و مشائخ
Web Desk
19 March 2026
راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے فقہ جعفریہ کے ممتاز علمائے کرام اور مشائخ نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں قومی یگانگت، ملکی استحکام اور دفاعِ وطن کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران علمائے کرام نے مذہب کے نام پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام مکاتب فکر ریاست اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ملاقات کے بعد جاری کردہ خصوصی پیغامات میں وحدت علمائے اسلام کے چیئرمین مولانا زاہد عباس کاظمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف فوج کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جنگ ہے، ہم ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ علامہ شبیر حسن میثمی اور علامہ عارف واحدی نے پاکستان کو عالمِ اسلام کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی حالیہ بلا اشتعال جارحیت اور ‘فتنہ الخوارج’ جیسی سازشوں کا مقابلہ پوری قوم مل کر کرے گی۔
علماء نے شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ریاست مخالف سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ مولانا الطاف حسین نے اعلان کیا کہ دفاعِ وطن کے لیے ہر گاؤں سے 20 افراد محاذ پر افواج کے ساتھ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ علامہ محمد حسین نجفی نے پیغام دیا کہ اسلام کی بقا پاکستان کی مضبوطی میں پنہاں ہے۔ ملاقات کے اختتام پر ملکی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026