اقوام متحدہ کا عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کا اعتراف
Web Desk
25 September 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کثیرالجہتی نظام (Multilateralism) اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی امن و ترقی کے فروغ میں اس عالمی ادارے کے مرکزی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت کو خراہِ تحسین پیش کیا اور انسانیت کی بہتری کے لیے ان کے اقدامات کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو دہرایا۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات، بالخصوص خطے میں اس کے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی سطح پر مؤثر اقدامات پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی میں اضافے پر بھی گفتگو کی۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی مؤثر آواز، عالمی امن و سلامتی کے لیے خدمات اور بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملک کے مثبت سفارتی کردار کی تعریف کی۔
متعلقہ عنوانات
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف
26 September 2026
ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت
26 September 2026
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26 September 2026
پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 750 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط
26 September 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی
26 September 2026
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
26 September 2026
بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم
26 September 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف
26 September 2026