LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مصطفیٰ کمال نے پاکستان کو بچانے کیلئے نئے صوبے لازم و ملزوم قرار دیدیئے پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت

پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Web Desk

24 September 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں جمہوریہ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام سے اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور لبنان کے مابین قائم دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان کی خودمختاری، سیاسی آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل اور اصولی حمایت کو دہرایا۔ انہوں نے مقبوضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے فوری و مکمل انخلا اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر روح کے مطابق مکمل عمل درآمد پر زور دیا۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے اعظم نے اعلیٰ سطحی سفارتی رابطوں، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور ادارہ جاتی تعاون سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عملی طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔