LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی علاقوں پر رات گئے یوکرینی ڈرون حملے: 40 ڈرون تباہ، آئل ڈپو کو نقصان امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے ‘امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں’ ، چینی صدر شی جن پنگ کا صدر ٹرمپ سے مطالبہ سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کو بالآخر وائٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت مل گئی سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ مصطفیٰ کمال نے پاکستان کو بچانے کیلئے نئے صوبے لازم و ملزوم قرار دیدیئے پاکستانی و لبنانی وزرائے اعظم کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ شرجیل میمن سندھ حکومت کی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: علی خورشیدی وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان نیتن یاہو کی تقریر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 77 ممالک کے وفود کا واک آؤٹ برطانیہ یوکرین تنازع کا باقاعدہ فریق بننے کے قریب پہنچ چکا ہے، روس صدر پوتن کو جی 20 اجلاس میں شرکت کی امریکی دعوت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: کریملن کارکن کے قتل پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری کا شدید اظہارِ مذمت

وزیراعظم کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان

Web Desk

24 September 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان سے اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر بنگلہ دیشی قیادت کو مبارکباد دی اور عالمی فورم کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں بنگلہ دیش کے مثبت کردار کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے اعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیاحت اور عوام کے مابین روابط کو مزید مستحکم و گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے بھی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے تعلقات کی مثبت پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا اور پاکستان کے ساتھ تعاونی روابط کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امور سمیت کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوامِ متحدہ میں مسلسل رابطے اور شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔