شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
Web Desk
19 March 2026
اسلام آباد: پاکستان میں شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج (بروز جمعرات) اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، جس میں وزارت مذہبی امور کے حکام، محکمہ موسمیات کے نمائندے اور کمیٹی ارکان شریک ہیں۔
ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے متعلقہ شہروں میں جاری ہیں، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر مرکزی کمیٹی چاند کی رویت کا حتمی اعلان کرے گی۔ تاہم، قومی خلائی ادارے ‘سپارکو’ نے آج چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی ہے۔
دوسری جانب، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہاں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث ان ممالک میں 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر 20 مارچ (بروز جمعہ) کو منائی جائے گی۔ اس کے برعکس، افغانستان میں گزشتہ رات چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں عید کا فیصلہ آج رات موصول ہونے والی شہادتوں پر منحصر ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026