LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

شاہ محمود قریشی طبی معائنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی منتقل

Web Desk

10 November 2026

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طبیعت خراب ہونے پر تفصیلی معائنے اور ٹیسٹوں کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل جیل کی بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے کے باعث وہ زمین پر گر پڑے تھے، جس سے ان کے گھٹنے اور بازو پر شدید چوٹیں آئیں۔ واقعے کے فوراً بعد جیل انتظامیہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ان کے خون کے نمونے شوکت خانم ہسپتال تجزیے کے لیے بھجوائے تھے۔ تاہم اب دل اور عمومی صحت کے مزید معائنے کے لیے انہیں پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی مختلف میڈیکل رپورٹس اور ٹیسٹوں کا جائزہ لے رہی ہے۔