LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں نئے صوبے نہیں، انتظامی یونٹس بنانے کی بات ہو رہی ہے: خواجہ آصف کرپٹ افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی، 210 ایس ایچ اوز، تفتیشی افسر معطل ایرانی وزیر خارجہ کا جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو پاکستان کا آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں جوہری تحفظ و سلامتی کے عزم کا اعادہ آزاد کشمیر میں پنجاب طرز کا ’’ستھرا کشمیر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ برطانیہ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو غیرقانونی قرار دے دیا عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر اسلامی ممالک ذمہ دارانہ ردِعمل دیں: عراقچی بلدیاتی انتخابات: خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت ایران بھی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بن جائے گا: روسی وزیر خارجہ وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

یونان کشتی حادثہ،غفلت و بدعنوانی پر ایف آئی اے کے کئی افسر برطرف، اپیلیں مسترد

Web Desk

1 December 2025

وفاقی سیکرٹری داخلہ نے یونان کشتی حادثہ 2023 سمیت غفلت، بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر کئی افسران برطرف کیا، کراچی ایئرپورٹ کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو برطرف کر دیا گیا۔

فیصل آباد ایئرپورٹ کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی یونان کشتی حادثہ 2023 میں غفلت کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف کر دیا گیا، ملتان ائرپورٹ پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کو انسانی اسمگلرز سے مبینہ روابط پر 3 سال کے لیے عہدے اور تنخواہ میں تنزلی کی سزا دی گئی۔ناقص تفتیش پر 2 سینئر انویسٹی گیٹرز جبکہ غفلت اور لاپرواہی پر ایک اسسٹنٹ ڈیٹابیس ایڈمنسٹریٹر بھی ملازمت سے فارغ کر دیئے گئے، 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ایک انسپکٹر کی غیر حاضری، غفلت اور ناقص تفتیش پر بنیادی تنخواہ میں 1 سے 3 سال کی کمی کی گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر قیدی کو مس ہینڈل کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انسپکٹر کو سینشور کی سزا سنائی گئی، 6 سب انسپیکٹر، 1 اے ایس آئی، 3 ہیڈ کانسٹیبل اور 5 کانسٹیبلز کی اپیلوں کو مسترد کر کےنوکری سے برخاست کی سزا کو برقرار رکھا گیا۔