LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج پر پابندی لگا دی روسی ہتھیار دنیا کے قابل اعتماد اور مؤثر ترین ہتھیاروں میں شامل ہیں، صدر پوتن

پاکستانی طالبہ کی شائستہ روسی زبان نے سرگئی لاوروف کو متاثر کردیا

Web Desk

18 September 2026

روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کے دوران روسی زبان میں روانی سے سوال کرنے والی پاکستانی طالبہ کی کیمرے کے سامنے دل کھول کر تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس میں منعقد ہونے والی مختلف بین الاقوامی اور نوجوانوں کی تقریبات میں پاکستان کے نمائندوں کی شرکت پر ہمیشہ خوشی ہوگی، بالخصوص ایسے پاکستانی نوجوانوں کی آمد کا خیرمقدم کیا جائے گا جو اتنی شائستہ، خوبصورت اور صاف روسی زبان بولتے ہیں۔

یہ دلکش مکالمہ یکتیرنبرگ میں منعقدہ بین الاقوامی یوتھ فیسٹیول کے تحت ایک اہم نشست ‘دنیا کا نیا ڈھانچہ: سرگئی لاوروف کے ساتھ کھلا مکالمہ’ کے دوران پیش آیا۔ روس کی ‘کراسنویارسک یونیورسٹی’ میں زیرِ تعلیم پاکستانی طالبہ نے روسی وزیرِ خارجہ سے براہِ راست روسی زبان میں سوال کیا کہ روس میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ عالمی تعلقات کو بہتر بنانے میں کس طرح کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس پر سرگئی لاوروف نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ اس وقت روسی زبان بول کر اور اس مکالمے میں حصہ لے کر یہی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

نشست میں روس سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کے نوجوانوں نے شرکت کی اور عالمی سیاست، سفارت کاری اور بین الاقوامی تعاون پر سوالات کیے۔ روسی وزیرِ خارجہ نے امید ظاہر کی کہ فیسٹیول کے منتظمین روس میں ہر سال منعقد ہونے والی تمام یوتھ کانفرنسز کی فہرست شرکا کو فراہم کریں گے تاکہ پاکستانی طلبا اور دیگر ممالک کے نمائندے ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔