نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
Web Desk
14 November 2026
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جو بازگشت سنائی دے رہی ہے اس پر ملک کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت کے سربراہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت ہونی چاہیے، کیونکہ ان کی رضامندی کے بغیر کوئی بھی بات آگے نہیں بڑھ سکتی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی تک مجوزہ آئینی ترمیم کا متن بھی سامنے نہیں آیا تاہم بانی پی ٹی آئی اپنے اصولوں کے برعکس کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اور انہوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ جس نے بھی کوئی بات کرنی ہے وہ براہِ راست ان سے کرے۔ انہوں نے ملاقاتوں کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک رکنِ قومی اسمبلی کی ملاقات کافی نہیں بلکہ پارٹی قیادت کی بانی سے ملاقات ضروری ہے، تاہم بانی کی دی گئی فہرست کے بجائے من پسند نام شامل کیے جاتے ہیں اور بار بار ایک ہی نام بھیجے جانے سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔ اپنے عہدے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بعض لوگوں کی چھوٹی موٹی خواہشات ضرور ہیں لیکن وہ کہیں نہیں جا رہے، انہیں بانی پی ٹی آئی نے خود بلا کر یہ ذمہ داری سونپی تھی اور وہ آخری دم تک ان کے نظریے اور بیانیے کی حفاظت کرتے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
14 November 2026
شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 November 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا
14 November 2026
بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان
14 November 2026
صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام
14 November 2026
انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال
14 November 2026
سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج
14 November 2026
پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
14 November 2026