LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 22 دہشت گرد ہلاک

Web Desk

25 November 2025

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تو فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 22 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا بھارتی پراکسی سے نکلا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پاکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں قومی ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت اپنی بے رحم انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیں گی