سعودی عرب اور قطر کا دارالحکومتوں کو جوڑنے والی تیز رفتار ریل کا تاریخی معاہدہ
Web Desk
8 December 2025
مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ سعودی عرب اور قطر نے اپنے دارالحکومتوں کو تیز رفتار ریل کے ذریعے ملانے کے لیے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دیے، جو خلیجی ریاستوں کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا ہائی اسپیڈ ریل منصوبہ ہے۔
سرکاری سعودی میڈیا کے مطابق یہ الیکٹرک ہائی اسپیڈ مسافر ٹرین ریاض کے شاہ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دوحا کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جوڑے گی۔
منصوبے کے تحت الہوفف اور دمام سمیت سعودی عرب کے دیگر اہم شہر بھی اس نیٹ ورک میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ منصوبہ خلیجی ممالک کے درمیان سفری سہولت، تجارت اور خطے میں رابطے کے فروغ کے لیے ’’گیم چینجر‘‘ تصور کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یقین ہے آرمینیا ایران کی سلامتی کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا: عباس عراقچی
16 October 2026
ٹرمپ نے ایران کیخلاف کوئی اقدام کیا تو خطے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: ابراہیم عزیزی
16 October 2026
وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا
16 October 2026
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کو پانچ روز بعد ہی عہدے سے ہٹا دیا
16 October 2026
ریلوے کوچز کے پرزوں کی بروقت خریداری نہ ہونے پر وفاقی وزیر برہم، انکوائری کا حکم
16 October 2026
استنبول میں سیلاب سے جانی نقصان پر شہباز شریف کا اظہار افسوس
16 October 2026
گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا
16 October 2026
نشے کی حالت میں خاتون کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار
16 October 2026