LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

جہاز رانی کی آزادی کی حفاظت ناگزیر، پاکستان کی ثالثی کے حامی ہیں: سعودی عرب

Web Desk

16 May 2026

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بین الاقوامی سمندری گزرگاہوں میں جہاز رانی کی آزادی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر ایک بار پھر زور دیا ہے۔ یونان کے سرکاری دورے پر دارالحکومت ایتھنز پہنچنے کے بعد، انہوں نے اپنے یونانی ہم منصب جیورجوس جیرابیتریسیس سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تاریخی تعلقات اور اقتصادی تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے سعودی یونانی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے تحت قائم سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے ایک اہم بیان دیا، جس میں انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اور جنگی ماحول کو ختم کرانے کے لیے پاکستان کی قیادت میں جاری ثالثی (Mediation) کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کا حامی ہے اور یونان کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔