سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 7 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم افراد ملک بدر
Web Desk
14 June 2026
سعودی عرب میں اقامتی، سرحدی اور محنت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت ایک ہفتے کے دوران ہزاروں غیر قانونی مقیم افراد کو گرفتار اور ملک بدر کر دیا گیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سکیورٹی اداروں نے 4 جون سے 10 جون کے دوران مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے مشترکہ تفتیشی مہم چلائی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 ہزار 725 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد میں 5 ہزار 899 ایسے افراد شامل تھے جو اقامتی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جبکہ 3 ہزار 84 افراد سرحدی قوانین اور ایک ہزار 742 افراد محنت سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی میں گرفتار ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران 7 ہزار 989 غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کیا گیا، جبکہ 14 ہزار 268 افراد کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے سفارتی نمائندہ دفاتر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک ہزار 418 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 43 فیصد یمن، 55 فیصد ایتھوپیا اور 2 فیصد دیگر ممالک کے شہری شامل تھے۔
اس کے علاوہ مملکت سے غیر قانونی طور پر نکلنے کی کوشش کرنے والے 34 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026
اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق
26 August 2026