LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم ٹیلی فونک گفتگو

Web Desk

4 February 2026

ریاض سے ماسکو ہاٹ لائن پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ خطے اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر اتفاق کیا۔ توانائی، معیشت اور دیگر اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی سطح پر جاری اہم پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیرِ بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی استحکام اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر زور دیا۔