LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے

مملکت کی سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے:سعودی کابینہ

Web Desk

19 May 2026

سعودی کابینہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب اپنی سلامتی کے تحفظ، استحکام کے تسلسل اور شہریوں و مقیم افراد کی حفاظت کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔

اجلاس میں کابینہ نے وطن کے دفاع اور اس کے اثاثوں و صلاحیتوں کے تحفظ میں مسلح افواج کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس کے آغاز میں رواں سال 1447 ہجری کے حج سیزن کے لیے تیار کیے گئے منصوبوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ضیوف الرحمن پروگرام کے تحت مختلف اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کے نتائج کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کابینہ نے مکہ مکرمہ، مشاعر مقدسہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں بہتری اور انسانی، تکنیکی و انتظامی وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیا تاکہ حج انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

مزید کہا گیا کہ مسلسل آٹھویں سال “مکہ روٹ” اقدام جاری ہے، جس سے اب تک بارہ لاکھ سے زائد حجاج مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ اس کا دائرہ اب دس ممالک اور سترہ بین الاقوامی فضائی و زمینی راستوں تک بڑھ چکا ہے۔