سعودی کابینہ کا اہم اجلاس، حوثیوں کے شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
Web Desk
16 September 2026
سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا منگل کے روز ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب میں عام شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس کے دوران دفاعی صورتِ حال اور خطے کی سلامتی کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے بلاجواز جارحیت اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی تمام تر کوششیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
سعودی کابینہ نے اپنے باضابطہ فیصلے میں اعلان کیا کہ مملکت کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے دفاع، خودمختاری کے تحفظ اور اپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کا مکمل قانونی حق حاصل ہے۔ کابینہ کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی، علاقائی سالمیت اور قومی و اقتصادی اثاثوں کا تحفظ ناقابلِ تسخیر اصول ہیں، اور ملک کے دفاع و پیش رفت کے لیے کسی بھی قسم کی سمجھوتہ کی گنجائش موجود نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026