سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی
Web Desk
23 September 2026
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے حالیہ ڈرون حملوں کے بعد عارضی طور پر بند کی گئی اپنی اہم ‘ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن’ (East-West Crude Oil Pipeline) کو تمام تر حفاظتی انتظامات کے بعد دوبارہ مکمل طور پر فعال کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق پائپ لائن کی بحالی کے ساتھ ہی بحیرۂ احمر (Red Sea) پر واقع اہم سعودی بندرگاہ ‘ینبع’ (Yanbu Port) سے عالمی منڈیوں کے لیے خام تیل کی برآمدات اور جہازوں میں لوڈنگ کا عمل بھی بحال کیا جا رہا ہے۔
سعودی حکام نے 13 ستمبر کو حوثیوں کے ڈرون حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات اور تکنیکی جائزے کے پیشِ نظر ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو وقتی طور پر بند کر دیا تھا اور ینبع پورٹ سے بھی تیل کی برآمد روک دی گئی تھی۔ اس اہم پائپ لائن کے ذریعے سعودی عرب یومیہ تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل مشرقی علاقوں سے ینبع کی بندرگاہ منتقل کرتا ہے۔ اس پائپ لائن کی دوبارہ فعال ہونے کی خبر سامنے آتے ہی عالمی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026