LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا ایم کیو ایم کی اتوار والی ریلی ریفرنڈم تھا، دھمکیوں سے نہیں ڈرتے : خالد مقبول صدیقی روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مذہبی رسومات کی ادائیگی، سعودیہ اور قطر کی شدید مذمت شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی حوثیوں کا سعودی عرب پر 24 گھنٹوں میں 28 فضائی حملوں کا الزام

اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مذہبی رسومات کی ادائیگی، سعودیہ اور قطر کی شدید مذمت

Web Desk

21 September 2026

سعودی عرب اور قطر نے اسرائیل کے ایک انتہا پسند وزیر اور یہودیوں کے ایک گروپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجدِ اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بولنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیت القدس گورنریٹ کے مطابق تقریباً 100 اسرائیلی آباد کاروں نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی کڑی نگرانی میں مسجدِ اقصیٰ کی حدود میں داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کیں۔ یہ واقعہ یہودیوں کے مذہبی تہوار ‘یوم کپور’ کے موقع پر پیش آیا، جس سے ایک روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اور کابینہ کے دیگر وزرا نے بھی مشرقی بیت المقدس کے مغربی دیوار پلازہ کا دورہ کیا تھا۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے شدید ردِعمل میں اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف جاری اسرائیلی تجاوزات کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ دوسری جانب قطر کی وزارتِ خارجہ نے بھی واضح کیا کہ مسجدِ اقصیٰ خالصتاً مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے، اور بیت المقدس کی قانونی و تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوئی بھی یکطرفہ کوشش غیر قانونی اور ناقابلِ قبول ہے۔