سعودیہ نے باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے اسرائیل سے مدد طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
Web Desk
15 September 2026
اسرائیلی اخبار نے ایک سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حوثی جنگجوؤں (انصار اللہ) کی جانب سے باب المندب کی سمندری راہداری کی بندش کو روکنے کے لیے اسرائیل سے مبینہ طور پر انٹیلی جنس معاونت طلب کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اس سلسلے میں اسرائیل اور دیگر خلیجی ممالک سے براہِ راست، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے ذریعے بالواسطہ رابطے قائم کیے ہیں تاکہ باب المندب کو بین الاقوامی جہاز رانی اور تجارت کے لیے کھلا رکھا جا سکے۔
اخبار کی رپورٹ میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یمن کے انصار اللہ کے خلاف فوجی کارروائیوں میں امریکہ کی عدم شرکت کے فیصلے نے سعودی عرب کی سیکیورٹی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاض حکومت اس وقت متعدد محاذوں پر سیکیورٹی چیلنجز اور اپنی بنیادی اقتصادی برآمدی راہداریوں کی بندش کے خطرے کا سامنا کر رہی ہے۔ تاہم، اسرائیلی میڈیا کی اس رپورٹ اور دعوؤں کے حوالے سے سعودی حکام یا حکومت کی جانب سے فی الحال کوئی باضابطہ تصدیق یا ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی
16 September 2026
نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے
16 September 2026
ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی
16 September 2026
ملائیشیا کا اسرائیلی فوج کیلئے امداد کو اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان
16 September 2026
اقوام متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ
16 September 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ
16 September 2026
مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ
16 September 2026
صومالی صدر کی رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، انسانی خدمات پر تبادلہ خیال
16 September 2026