LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اقتصادی دباؤ سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی صدر باقر قالیباف کا ایران پر نئی امریکی پابندیاں مسترد کرنے پر چین سے اظہارِ تشکر یوکرین جنگ ہار رہا، محاذ کی صورتحال واضح ثبوت ہے: کریملن یوکرینی حملے میں مسافر بس نشانہ بن گئی، لڑکی سمیت 9 روسی ہلاک، 6 زخمی آزاد کشمیر حکومت سازی، بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم کیلئے فائنل آبنائے ہرمز مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی سانحہ پمز پر حکمران طبقہ زیادہ دیر نہیں چھپ سکتا: حافظ نعیم الرحمان امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر پمز آتشزدگی کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم سانحہ پمز: بچوں کی اموات آکسیجن بند ہونے اور جھلسنے سے ہوئی، ابتدائی رپورٹ ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی مریم نواز کی سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی سسٹم کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکانات مسترد کردیے

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں تیز،

Web Desk

2 February 2026

سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی مجموعی طور پر 19 ہزار 975 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جبکہ 14 ہزار 867 غیر قانونی تارکین کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیج دیا گیا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق 22 سے 28 جنوری 2026 کے دوران 12 ہزار 906 اقامہ قوانین، 3 ہزار 918 بارڈر سکیورٹی اور 3 ہزار 151 لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر 1,419 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 60 فیصد ایتھوپین، 39 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔

حکام نے 48 ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا ہے جو سرحد پار کر کے سعودی عرب سے ہمسایہ ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جبکہ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ فراہم کرنے میں ملوث 11 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے۔ ایسے افراد کو 15 سال تک قید، 10 لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ، گاڑی اور جائیداد کی ضبطی جیسی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔