LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

Web Desk

16 September 2026

سعودی فوجی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں کے ایک مسلح ڈرون کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔ یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرنے والے عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق دشمن ڈرون کو مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقے میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں ناکارہ بنایا گیا۔ عسکری اتحاد نے اس کارروائی کو ایک انتہائی سنگین اور خطرناک پیشرفت قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقدس مقامات کا تحفظ ایک “سرخ لکیر” ہے۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی یہ دوسری کوشش تھی، جس کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں مسلمان زائرین میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ اس سے قبل 27 جولائی 2017ء کو بھی حوثیوں نے بیلسٹک میزائل کے ذریعے مکہ مکرمہ کی جانب حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی افواج کی مشترکہ کمان حوثی ملیشیا کے اس دہشت گردانہ رویے کا سخت جواب دینے اور اپنے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی۔