ان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے: سردار تنویر الیاس کا شرپسندوں کے حملے کے بعد ویڈیو پیغام
Web Desk
17 July 2026
صدر آئی پی پی آزاد کشمیر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے انتخابی قافلے پر ہونے والے حملے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ حلقہ ایل اے 22 پونچھ 5 میں اپنے آبائی گھر جا رہے تھے کہ یونین کونسل ٹائیں ڈھلکوٹ کے مقام پر ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ سردار تنویر الیاس کے مطابق، اس حملے میں ان کے ساتھی اور سابق ایس ایس جی کمانڈو سردار محمد آصف انہیں بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ قافلے کے دیگر ارکان زخمی ہوئے۔ انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر ریاست میں آٹے اور اشیائے خوردونوش کی قلت کا شور مچاتے ہیں، وہی خود راستے بند کر کے ریاستی نظام اور عام آدمی کی زندگی کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر یہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ریاست کو لاقانونیت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 August 2026
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
6 August 2026
شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ
6 August 2026
سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہا
6 August 2026
فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری
6 August 2026
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
6 August 2026
PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا
6 August 2026
راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری
6 August 2026