ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ کر نوجوان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل، انکوائری شروع
Web Desk
6 July 2026
اندرونِ سندھ کے علاقے تھانہ سامارو میں قانون کا مذاق اڑانے کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک نوجوان کی ایس ایچ او (SHO) کی سرکاری کرسی پر بیٹھ کر بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نہ صرف تھانے کے اندر ایس ایچ او کے دفتر میں موجود مرکزی کرسی پر براجمان ہے، بلکہ دفتر کی دیوار پر تعینات رہنے والے پولیس افسران کے ناموں کی سرکاری تختیاں بھی واضح طور پر نظر آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوان نے مبینہ طور پر سرکاری پولیس موبائل (گاڑی) میں بیٹھ کر بھی مختلف ویڈیوز بنائیں اور انہیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔
تھانے کے تقدس کو پامال کر کے ٹک ٹاک بنانے والا یہ نوجوان کوئی عام شہری نہیں بلکہ موجودہ ایس ایچ او سامارو شاہ نواز خاصخیلی کا بیٹا ہے، جس کی شناخت رب نواز خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔ مبینہ طور پر باپ کے اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان نے تھانے اور سرکاری گاڑی کو ویڈیو شوٹنگ کے لیے استعمال کیا۔
معاملہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہائی لائٹ ہونے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام حرکت میں آ گئے ہیں۔ ایس ایس پی عمرکوٹ کے ترجمان کے مطابق، وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سامارو کو واقعے کی شفاف انکوائری کرنے اور جلد از جلد تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی باقاعدہ ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026