لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کا قتل
Web Desk
3 February 2026
لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قتل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے سیف الاسلام قذافی کو قتل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی کو ایک باغ میں گولی مار کر قتل کیا گیا، جبکہ واردات میں ملوث چار افراد موقع سے فرار ہو گئے۔
لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے بھی سیف الاسلام قذافی کے مشیر عبداللہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
سیف الاسلام قذافی کو طویل عرصے سے اپنے والد کا سیاسی جانشین سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے 2021 میں صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، تاہم انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے۔