LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

وزیر خزانہ کی زیر صدارت آج ای سی سی اجلاس، اہم مالی فیصلوں پر غور

Web Desk

3 February 2026

اسلام آباد: وزیر خزانہ کی زیر صدارت آج کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوگا، جس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں متوقع فیصلوں میں شامل ہیں:

  • الیکشن کمیشن کو پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں مقامی انتخابات کے لیے 45 کروڑ 59 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری اور وزارت داخلہ کو فنڈز جاری کرنا۔

  • فرنٹیئر کور بلوچستان کے ہیلی کاپٹروں کے پرزے خریدنے کے لیے تقریباً 8 کروڑ 79 لاکھ روپے کے اجراء پر غور۔

  • پاکستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے لیے 100 کروڑ روپے کی منظوری، جس سے غریب اور قابل طلبہ کی تعلیم میں مدد کی جائے گی۔

  • پاکستان کسٹمز کے دستیاب امدادی سامان کو گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں پہنچانے پر غور۔

ای سی سی کے اجلاس میں ان منصوبوں اور فنڈز کے اجراء سے ملکی ترقی اور انسانی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کی توقع ہے۔