LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ: بانی پی ٹی آئی کو جیل میں طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں

Web Desk

3 February 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ پاکستان کا آئین ہر شخص کو حقوق دیتا ہے، مگر یہ حقوق قانون کے دائرے میں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا دی جا چکی ہے اور وہ اب انڈر ٹرائل قیدی نہیں بلکہ سزا یافتہ قیدی ہیں۔ وفاقی حکومت جیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود پمز ہسپتال جانے کی درخواست کی تھی، جہاں ان کی ایک آنکھ میں عمر کی وجہ سے مسئلہ تھا اور انہیں آنکھ میں انجکشن لگایا گیا، جس کے بعد ان کی صحت بہتر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر جیل میں کسی بھی قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہو تو دو قانونی راستے ہیں: جیل سپرنٹنڈنٹ سے رجوع یا اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ساتھ ماضی میں طبی سہولیات کی کمی رہی، لیکن بانی پی ٹی آئی کے معاملے میں حکومت نے مکمل سہولیات فراہم کی ہیں۔