سینیٹ اجلاس: ریاست کے اندر کسی کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت نہیں، علامہ راجہ ناصر عباس
Web Desk
3 February 2026
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے اندر کسی فرد یا گروہ کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج ایک جمہوری حق ہے، تاہم احتجاج کے دوران پبلک پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک امر ہے کہ دہشتگرد کوئٹہ شہر کے اندر کیسے داخل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ایسے اہلکاروں کو ایوارڈز سے نوازا جانا چاہیے۔
قائد حزبِ اختلاف نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک پاپولر لیڈر ہیں اور بطور شہری ان کے بنیادی حقوق ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی چیک اپ کرایا جائے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے تجویز دی کہ حکومت اور اپوزیشن کے سینیٹرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے اور ان کی صورتحال کا جائزہ لے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026